02-Jun-2022 آرٹیکل درد
درد ۔
درد اور انسان دیکھا جائے تو انسان کا بڑا ہی گہرا تعلق ہے درد سے۔ کبھی
مانوس لہجوں کا بدل جانا تو کبھی
جانی پہچانی نگاہوں کا پھر جانا کبھی
اپنائیت کو اجنبیت کا سفر طے کرتے دیکھنا۔اور کبھی کبھی ہمارے ساتھ پیش آنے والے کچھ ایسے حادثات و واقعات ہوتے ہیں ۔ جو ہیمں بری طرح توڑ کر رکھ دیتے ہیں اور ہمارے اندر درد اور گھٹن کا ایسا احساس بھر دیتے ہیں کہ خود اپنی ہی سانسیں ہمیں کسی بوجھ کی طرح لگ رہی ہوتی ہیں۔ مگر یہی وہ وقت ہوتا ہے جب ہم اپنے اصل کی طرف بڑھ پاتے ہیں ۔ ان عارضی تعلقات و واقعات سے نکل کر اللہ کی طرف بڑھتے ہیں ۔ جہاں ہمارا دل و دماغ ہر طرح کے وسوسوں سے پاک ہوتا ہے جہاں نا ہمیں کسی سے دور جانے کا خوف ہوتا ہے نہ کسی کی بدلنے کا اور نہ ہی پھر کبھی کوئی حسرت باقی رہتی ہے۔کیونکہ اللہ کو پاکر کبھی کچھ بھی نا مکمل نہیں رہتا ہمارا دل پھر جیسے ہر چیز سے مطمئن ہو جاتا ہے۔ یہ دنیا یہ لوگ لوگوں سے ملی تکلیفیں وقت و حالات کے ساتھ ملنے والا رنج و الم ہمیں صرف اور صرف اپنے اصل کی طرف راغب کرنے کے آتا ہے
Saba Rahman
04-Jun-2022 11:14 PM
Nyc
Reply
Sobhna tiwari
04-Jun-2022 04:01 PM
Good
Reply
Zainab Irfan
04-Jun-2022 03:51 PM
Superb
Reply